حیدرآباد۔26۔دسمبر (اعتماد نیوز)اتر پردیش کے ریاستی وزیر اعظم خان نے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو مسلمانو ں سے زیادہ ہم جنس پرستوں سے ہی دلچسپی ہے۔ انہوں رامپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مظفر نگر فساد متاثرین کو راہول گاندھی کی طرف سے
کوئی امداد حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کے دور حکومت میں ہی سب سے زیادہ فرقہ وارانہ سفسادات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کانگریس کو چیلنج کیا کہ اگر واقعی کانگریس پارٹی مسلمانوں کے فلاح سے متعلق دلچسپی رکھتی ہے تو اسے چاہئے کہ وہ انسداد فرقہ وارانہ بل کو پارلیمنٹ میں منظور کرے۔